Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل اسمبلی اجلاس، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے

اسحاق ڈار دورے کے دوران اجلاس میں شرکت کے علاوہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے (فوٹو: وزارت خارجہ)
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور نیویارک کے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی کے علاوہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مشن اور قونصلیٹ کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔
پیر کو وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران اعلیٰ سطح ملاقاتوں کے علاوہ اعلیٰ سطح اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے جہاں وہ پاکستان کے لیے اہمیت کے حامل ایشوز پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کی ترجیحات بھی سامنے رکھیں گے۔
بیان کے وقت اس دوران وہ مختلف ایونٹس کے موقع پر وزیرِاعظم کے ہمراہ رہیں گے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ساتھ مختلف ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ اجلاس سے متعلق دوسری مصروفیات کا بھی حصہ رہیں گے۔

شیئر: