Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم کا ویرا ٹ کوہلی سے موازنہ

  برسبین ..پاکستانی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کے نوجوان بابر اعظم کو سراہتے ہوئے ان کا موازنہ ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی سے کیا ہے ۔مکی آرتھر نے کہاکہ 22 سال کی عمر میں ویراٹ کوہلی بھی اسی طرح کھیلتے تھے۔بابر اعظم نے صرف 3ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں شکست سے دوچار ہونے والی قومی ٹیم کی پہلی اننگز میں بابر نے مہمان بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے ناقابل شکست 90 رنز بنائے۔ 18 ایک روزہ میچوں میں وہ 3 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں ۔تینوں سنچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں لگاتار بنائی تھیں۔پرتھ میں مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان بابر اعظم بہترین کھلاڑی بن سکتا ہے۔ میں یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ اس عمر میں وہ اتنے ہی اچھے ہیں جتناکہ ویراٹ کوہلی تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی آسٹریلین ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل پیش کریں گے اگر دورہ نیوزی لینڈ میں ایک اور ٹیسٹ میچ ملتا تو کنڈیشنز کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے تھے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دورہ نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں مدد ملے گی۔
 

شیئر: