Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

36ممالک کے حجاج کی امیگریشن اپنے وطن میں

جدہ ۔۔۔۔محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے واضح کیا ہے کہ امسال 36ممالک کے حجاج کی امیگریشن کارروائی خود انکے اپنے ملک میں انجام دی جائیگی۔الیحییٰ نے توجہ دلائی کہ امسال عمرہ موسم کے آغاز سے لیکر 31مئی تک 63لاکھ سے زیادہ معتمر ارض مقدس آچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی سفارتخانوں نے 36ممالک کے حاجیوں کی امیگریشن کارروائی خود ان کے اپنے ملک میں نمٹانے کا اہتمام کیاہے۔ آئندہ کوئی بھی حاجی سعودی عرب پہنچے گا تو اسے اپنے وطن سے روانہ ہونے سے قبل ہی اپنی رہائش ، اور خیمے کا نمبر معلوم ہوگا۔ اس نظام کی بدولت آئندہ کسی بھی حاجی یا معتمر کو ارض مقدس سے واپس نہیں بھیجا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ 28خواتین اہلکار عمرے پر آنیوا لے خواتین کی کارروائی کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی ترانے کے اعزاز میں کھڑے نہ ہونے پر ججوں کی باز پرس

شیئر: