Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : اعتکاف کرنے والوں کےلئے ایپلی کیشن کا اجراء

مدینہ منورہ..... مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کی سہولت کےلئے انتظامات مکمل کر لئے ۔ انتظامی امور کی کمیٹی کے نگران شیخ صالح المزینی نے بتایا کہ زائرین کی سہولت کےلئے مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کی سہولت کےلئے مخصوص ایپ بھی لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ المزینی نے مزید کہا کہ ایسے افراد کےلئے جنہیں ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے میں دشواری کا سامنا ہے انتظامیہ نے مسجد نبوی شریف کے جنوبی صحن میں مسجد نبوی کی انتظامی مرکز کے ساتھ ہی عارضی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں معتکفین اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔ عارضی کیمپ میں موجود اہلکار معتکفین کی سہولت کےلئے موجود ہوتے ہیں ۔ کیمپ پر عربی اور انگلش کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی وزیٹر سروسسز کی عبارت تحریر کی گئی ہے ۔ ایسے غیر ملکی افراد جو امسال ماہ رمضان میں مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ انتظامی کیمپوں سے رجوع کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لیں ۔ 

شیئر: