Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں بیروزگاری 18 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

واشنگٹن۔۔۔ امریکہ میں مئی کے مہینے میں روزگار کے تقریباً سوا 2لاکھ نئے مواقع پیدا ہوئے جس سے ملک میں بیروزگار ی کی سطح3.8 فیصد تک گر گئی ہے جو گزشتہ 18 برسوں کی کم ترین سطح ہے۔لیبر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہوئے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں کارکنوں کے فی گھنٹہ معاوضے میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم تنخواہوں میں اضافے کی شرح بدستور کم رہی جو ایسے حالات میں ، جب بیروزگاری کی سطح بہت کم ہو، تنخواہوں میں بالعموم اضافہ نہیں ہوتا۔رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تقریباً 9 سال سے جاری اقتصادی پھیلاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو ایک ریکارڈ ہے تاہم کاروباری ادارے اور آجر حالیہ عرصے میں عالمی تجارتی تنازعات کے باعث تشویش میں مبتلا ہیں۔جاب مارکیٹ سے امریکی بڑے پیمانے پر فیض یاب ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائی اسکول گریجویٹس میں بیروزگاری کی سطح 3.9فیصد ہے جو 17 سال کی کم ترین سطح ہے، جبکہ سیاہ فام امریکیوں میں بیروزگاری کا تناسب 5.9 ہے جو کم تر سطح کا ایک اور ریکارڈ ہے۔
 

شیئر: