Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : شیخ الحذیفی امسال کےلئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت منتخب

 دبئی ..... امام و خطیب مسجد نبوی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان الحذیفی کو امسال کےلئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت منتخب کیا گیا ہے۔ دبئی عالمی قرآن کریم اکیڈمی ایوارڈ کمیٹی کے نگران اعلی ابراہیم بوملحہ نے عاجل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال کے لئے کمیٹی کی جانب سے عالمی اسلامی شخصیت کے طور پر مسجد نبوی الشریف کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان الحذیفی کو منتخب کیا گیا ہے ۔ عالم اسلام کےلئے انکی مثالی خدمات کے سب ہی معترف ہیں ۔ شیخ الحذیفی کی قرات اور انکے لہجے بے مثال ہے ۔ شرعی امور میں انکی خدمات بھی سب سے سامنے واضح ہیں ۔ کمیٹی نے امسال کےلئے مثالی شخصیت کے طور پر شیخ الحذیفی کو منتخب کیا ہے ۔ کمیٹی کے نگران اعلی ابراہیم ابوملحہ نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شیخ الحذیفی کو کمیٹی کے جملہ ارکان نے متفقہ طور پر ایوارڈ کےلئے منتخب کیا ۔ واضح رہے دبئی عالمی قرآن کریم ایوارڈ کےلئے ہر برس ایک اسلامی شخصیت کو منتخب کیا جاتا ہے ۔ 

شیئر: