Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں کھلے پھول: الدیدحان ریزرو کا قدرتی حسن اور ہر طرف بکھرے رنگ

یہ ریزرو 2022 میں قائم کیا گیا، دو لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
حائل ریجن اپنے خوبصورت مناظر کے ساتھ فطرت سے محبت کرنے والوں کو بلند و بالا پہاڑی سلسلے، سنہری ٹیلوں، کھلے میدانوں اور وادیوں کے ذریعے دلکش نظارے پیش کرتا ہے۔ ان نظاروں میں موسمی بارشوں کے دورن مزید رنگ بھر جاتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق صحرائے نفود میں واقع ’الدیدحان ریزرو‘ ایک نمایاں تفریحی و سیاحتی مقام ہے جو سیاحوں اور فوٹوگرافی کے شوقین افراد کو دور تک پھیلے جنگلی پھولوں کے نظارے اور قدرتی خوبصورتی کے درمیان شاندار تصاویر کھینچنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔
یہ ریزرو سال 2022 میں قائم کیا گیا، یہ ریزرو دو لاکھ مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔ اس کا بنیادی مقصد مقامی جنگلی پودوں بالخصوص دیدحان کے پھول کی کاشت اور افزائش کو فروغ دینا، جنگلی نباتاتی غلاف کی اہمیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
اس کے ساتھ ایسا خاندانی تفریحی مقام فراہم کرنا تھا جہاں صحرائی فطرت اور رنگ برنگے پھولوں کے حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف تفریحی سرگرمیوں کے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

الدیدحان ریزرو کا شمار حائل ریجن میں سیاحتی و تفریحی سرگرمیوں کو وسعت دینے والے اہم مقامات میں ہوتا ہے۔ یہ علاقہ اپنے صحرائی ماحول، متنوع قدرتی مقامات اور مفرد تفریحی تجربات کو اجاگر کرنے کے علاوہ سیاحوں کے لیے دلچسپی کے متعدد مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔

 

شیئر: