Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ایشیا کپ:پاکستان، ہند اور سری لنکا کا فاتحانہ آغاز

کوالالمپور :ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان، ہند اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں شروع ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں جاندار انٹری کی۔ تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے، چن تم اور کپتان ٹیپوچ 17، 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ثناءمیر نے دو جبکہ ڈیانا بیگ، ناشرہ، ندا ڈار اور کائنات امتیاز نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں پاکستانی ویمنز نے مطلوبہ ہدف 13.1 اوورز میں2 وکٹوں پر پورا کیا، ناہیدہ خان 38 اور جویریہ خان 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔منیبہ علی اور کپتان بسمعہ معروف 6، 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئیں۔ سری لنکا ویمنز نے بنگلہ دیش ویمنز کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔ ہند ویمنز نے میزبان ملائیشیا ویمنز کو 142 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔ ملائیشین ٹیم صرف 27 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

شیئر: