Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کرکٹ ایوارڈز: ربادا کرکٹر آف دی ایئر

جوہانسبرگ: سیاہ فام فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے کرکٹ ساوتھ افریقہ (سی ایس اے) سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا۔ ربادا نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر 6 ایوارڈز اپنے نام کئے۔ وہ 6ایوارڈز جیتنے والے پہلے جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے۔ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ا سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔ سی ایس اے سالانہ ایوارڈز کی تقریب سینڈٹن میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ فاسٹ بولر کگیسوربادا تقریب میں چھائے رہے۔انہوں نے کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، پلیئرز پلیئر آف دی ایئر، فینز پلیئر آف دی ایئر اور ڈیلیوری آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر کے میلہ لوٹ لیا۔ اے بی ڈی ویلیئرز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے، آلویز اوریجنل ایوارڈ ڈیوڈ ملر کے نام رہا، ایڈن مرکرم نے انٹرنیشنل نیوکمر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا۔ ڈینی وان نائیکرک ویمنزز کرکٹر آف دی ایئر، لارا ولوارڈت ویمنزز پلیئرز پلیئر آف دی ایئر اور ویمنزز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑیں۔ کلوئے ٹراون ویمنزز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔ 

شیئر: