Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کچن ٹپس‎

کچن کی الماریوں کی درازیں  اگر سخت ہو جائیں  تو ان کو رواں کرنے کے لیے  باہر والے حصے پر موم مل کر کئی مرتبہ کھولیں اور بند کریں  دراز آسانی سے کھلنے لگیں گے .
کچن میں مکھیاں تنگ کرتی ہوں توایک اسفنج کے ٹکڑے پر ابلتا  ہوا پانی ڈال کر  کسی پلیٹ میں رکھ دیں .  اسی اسفنج پر آدھا چمچ لونڈر آئل ڈال دیں .  اس کی خوشبو سے مکھیاں بھاگ جائیں گی . 
کچن میں اگر خدانخواستہ آگ بھڑک اٹھے  تو حواس قابو میں رکھیں اور  شعلوں پر جلدی سے دودھ ڈال دیں .  آگ جلدی بجھ جائے گی . 
کچن کے فرش پر پلاسٹک لگوانے اور اسکے بل نکالنے کے لیے پہلے فرش پر گرم پانی میں کپڑا بھگو کر  پلاسٹک پر پھیر لیں .  پلاسٹک فرش پر بالکل چپک جائے گا اور کوئی بل بھی نہیں آئے گا . 
کچن کے دروازوں میں ہمیشہ  کاغذ کی جگہ پلاسٹک لگوائیں  کیونکہ کاغذ کے نیچے ٹڈیاں  وغیرہ پیدا ہو جاتی ہیں  جسکا احساس بعد میں ہوتا ہے . 
دروازوں پر اگر خاکی کاغذ لگانا چاہیں  تو پہلے ان دروازوں پر بورک ایسڈ چھڑک دیں   یوں آپ  ٹڈیوں کا سدباب کر لیں گے .

شیئر: