Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الٰہ آبادمیں 600پولیس اہلکار لاپتہ

الٰہ آباد۔۔۔۔الٰہ آباد میں تقریباً600پولیس اہلکار ڈیوٹی سے لاپتہ ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہلکار تنخواہیں تو وصول کررہے ہیں مگر یہ تعینات کہاں ہیں ، کیا کام کررہے ہیں،اس کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ایس ایس پی نتن تیواری نے ٹریژری اور ضلع میں تعینات پولیس اہلکاروں کی فہرست کا موازنہ کیا تو 600پولیس اہلکاروں کا فرق سامنے آیا۔ایس ایس پی نے بغیر ڈیوٹی تنخواہ لینے والے ان تمام پولیس ملازمین کی تنخواہیں روکنے اوران کی تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی۔واضح ہو کہ محکمہ پولیس کوجدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے  آن لائن سے مربوط کرنے کیلئے ڈاٹا انٹری کی کارروائی شروع کی گئی، اس دوران ایسے 600پولیس اہلکاروں کا انکشاف ہوا جو ڈیوٹی دیئے بغیر تنخواہیں حاصل کررہے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -3ہزار فساد زدگا ن اب بھی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور

شیئر: