Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل ہنی کیک‎

اجزاء:
انڈے(پھینٹ لیں)۔ 2 عدد
شہد۔ آدھا یا ایک کپ
مکھن(نمک کے بغیر)۔8 چائے کے چمچ
کریم ۔ڈیڑھ کپ
ونیلا پاؤڈر یا پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
گندم کا آٹا۔ 2 کپ
بیکنگ سوڈا۔ ایک چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
دار چینی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ
نمک ۔حسب ذائقہ
میٹھا سیب(کاٹ لیں)۔ ایک عدد بڑا
چینی۔ حسب ذائقہ
ترکیب:ـ
کیک پین کو تھوڑا سا گرم کرنے کے بعد اس میں کچھ مکھن اور آٹے کو مکس کرلیں۔اب اس میں بیکنگ، سوڈا، بیکنگ پاؤڈر، دارچینی اور نمک ملالیں۔اسی میں سیب کے ٹکڑےڈال کر، انہیں اچھی طرح مکس کر لیں۔ ایک الگ برتن میں آدھی کریم ، شہد، انڈے اور چینی مکس کرلیں۔جب یہ چیزیں مل کر رنگ تبدیل کرلیں تو ان میں بچا ہوا مکھن، کریم اور ونیلا پاؤڈر یا پیسٹ ڈال دیں۔آخر میں تمام چیزیں بڑے کیک پین میں ڈال لیں، سیب کے ٹکڑوں کو اچھی طرح سے اجزاء میں بند کرکے، مائیکرو ویو میں کم سے کم 30منٹ یا اس وقت تک پکائیں، جب تک کیک تیار ہوکر رنگ تبدیل نہیں کرلیتا۔تیار شدہ کیک کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھیں اور پھر مزے سے کھائیں  ۔

شیئر: