Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سفیر نے وامی کے عہدیداروںکو افطار پارٹی دی

ریاض..... سعودی عرب میں متعین چینی سفیر نے مسلم نوجوانوں کی عالمی تنظیم وامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صالح الوہیبی او رانکے ہمراہ وفد کو افطار پارٹی پر مدعو کیا۔ چینی سفیر نے اپنے مہمانوں کا استقبال سعودی لباس زیب تن کرکے کیا۔ الوہیبی نے شاندار استقبال اور فیاضانہ میزبانی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اسلام کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ تمدن کیلئے مسلمانوں کی خدمات کا قدر داں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے مسلمانوں نے ا پنے وطن اور انسانی تمدن کی تشکیل میں شاندار کردارادا کیا ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
 

شیئر: