Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2019ءکا سعودی قومی بجٹ ٹریلین ریال سے بڑھ جائیگا

ریاض..... وزارت خزانہ نے تازہ ترین مالیاتی رپورٹ میں توقع ظاہر کی ہے کہ بجٹ 2019ء ٹریلین ریال سے زیادہ کا ہوگا۔ تیل آمدنی میں 2008ء ارب ڈالر کی آمد متوقع ہے۔ رپورٹ متعدد اداروں کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجٹ 1006 ارب ریال تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ توقع بھی ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ برس سعودی عرب کو تیل برآمدات 208 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی جبکہ سال رواں کے دوران 205 ارب تک ہوگی جبکہ 2017ءکے دوران ایک 170 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ نیشنل کمرشل بینک نے 2018ءمیں سعودی اقتصاد کے نئے افق کے زیر عنوان اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کی یومیہ تیل پیداوار 10 ملین بیرل ہی رہے گی۔ البتہ تیل سے ماسوا ءذرائع سے ہونےو الی آمدنی میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ 

شیئر: