Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنارس اورگردونواح میں وبائی امراض کا خدشہ،الرٹ جاری

    وارانسی- - -  وبائی امراض کےپھیلاؤ،شہر سے لے کر گاؤں تک  صفائی ستھرائی کی ناگفتہ بہ صورتحال  اور  پانی کی فراہمی کا مناسب بندوبست نہ ہونے سے محکمہ صحت سکتے میں ہے۔  نالوں میں گندگی،کوڑوں کے ڈھیراور   مچھروں کی بھرمارسےوبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔  وبائی امراض کو کنٹرول کرنے والی کمیٹی نے  شہری اور دیہی میڈیکل  یونٹس کو الرٹ کرتے ہوئے بلدیات کو گاؤں و محلوں میں صفائی نظام درست کرنے اورصاف ستھرا پانی سپلائی کرنے کا پابند بنایا ہے۔ سی ایم او ڈاکٹر وی بی سنگھ نے کہا کہ تمام محکموں کےتعاون  سے  ہی  وبائی امراض کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔ فی الحال موسمی تبدیلی سے پیدا ہونیوالی بیماریوں اور  ہنگامی صورت حال سے نمٹنے  کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔  سرکاری اعداد و شمار کے  مطابق وبائی امراض کا موسم یکم اپریل سے ستمبر تک رہتا ہے لیکن عموماجولائی سے ہی آغاز ہوجاتا ہے۔ اس  درمیان جولائی سے اکتوبر تک ڈینگو کا  خطرہ زیادہ ہوتا ہے ۔
مزید پڑھیں:- - - -کولکتہ:بریانی کی قیمت پر جھگڑا، دکاندار ہلاک

شیئر: