Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت کی مساجد میں اعتکاف، قیام اللیل کا اہتمام

کویت(محمد عرفان شفیق) رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی کویت کی مختلف مساجد میں معتکفین منگل کو نماز مغرب کے بعد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ اس کے ساتھ قیام اللیل کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔وزارت اوقاف کے مطابق کویت بھر کی مساجد میں قیام اللیل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ سلسلہ ماہ شوال کی چاند رات تک جاری رہے گا۔وزرات داخلہ کے مطابق کویت کی مختلف مساجد میں سیکورٹی اہلکار، فائر بریگیڈ، شہری دفاع اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی مختلف ٹیمیں ترتیب دے دی گئیں ہیں جو نمازیوں اور عبادت گزاروں کی خدمت کے لئے موجود ہوںگی۔ رش سے اجتناب برتتے ہوئے لوگوں کو گھروں سے جلدی نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔
 

شیئر: