Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکونو طوفان سے متاثرہ لوگوں کیلئے مالابار کی امدادی مہم

جدہ.... مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈ نے میکونو طوفان سے متاثر ہونے والوں کیلئے ا مدادی سرگرمیاں زور و شور سے شروع کردی ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے انکی مدد کررہے ہیں۔ جیسے ہی طوفان آیا تھا کمپنی نے عمان کے شہر صلالہ میں اپنی امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں۔ مالابار گولڈ ٹیم کی قیادت اسسٹنٹ برانچ ہیڈ منیر محی الدین کررہے ہیں۔ وہ دن رات صلالہ ، میربٹ، تھاکا، حفا، دارس، دالقط اور ریقط میں موجود 10ہزار سے زیادہ لوگوں کو سامان تقسیم کرچکے ہیں۔ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز عمان کے ریجنل ہیڈ نجیب کا کہناہے کہ ہماری ساری ہمدردیاں طوفان سے متاثرہ لوگوں کیلئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ لوگ جلد اپنے پیروں پردوبارہ کھڑے ہوجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ طوفان زدہ علاقوں میں صورتحال معمول پر لائے۔ ہمیں بے شمار لوگوں کی طرف سے درخواستیں ملی ہیں اور ہم دیگر طوفان زدہ علاقوں میں بھی اپنی امدادی سرگرمیاں شروع کررہے ہیں۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز کا کہناہے کہ جب بھی امدادی سرگرمیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مالابار گولڈ سب سے آگے ہوتا ہے۔ گروپ نے اپنے منافع میں سے خاصی رقم علاقے میں ضرورت مندوںکیلئے مختص کررکھی ہے۔ ہماری سماجی و فلاح و بہبود کی سرگرمیاں سال بھر جاری و ساری رہتی ہیں۔ ہم سب سے زیادہ 5شعبوں مثلاً میڈیکل، تعلیم ، ماحولیات ، ہاﺅسنگ اور خواتین کو انکے پیروں پر کھڑے ہونے پر توجہ دیتے ہیں۔
 

شیئر: