Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کمپنیوں کو شماریات میں حصہ لینے کی اجازت

ریاض .... محکمہ شماریات نے غیر ملکی کمپنیوں کو مطلوبہ قواعد و ضوابط پورے کرنے کی صورت میں اعدادوشمار جمع کرنے کے اجازت نامے جاری کردیئے۔ سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری قانون اورسعودی کمپنیوں کے قانون کے بموجب غیر ملکی کمپنیاں شماریات کے شعبہ میں داخل ہونے کی مجاز ہوگئی ہیں۔ اجازت نامے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ شماریات کا کام کرنے والے ادارے یا کمپنی کا کوئی ایک شریک یا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر جنرل سعودی ہو۔ دوسری شرط یہ ہے کہ اگر کوئی غیر ملکی کمپنی کسی ایک شخص کی ہو تو ایسی صورت میں اس کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یا ڈائریکٹر جنرل سعودی ہونا ضروری ہے۔
 

شیئر: