Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک:کانگریس ،جتنا دل کابینہ نے حلف اٹھالیا

    نئی دہلی- - -  -کرناٹک میں کانگریس اور جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس)  اتحاد کی کابینہ میں بدھ کے روز توسیع کی گئی ۔وازیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی اور سابق وزیر اعلیٰ سدارمیہ کی موجودگی میں گورنر وجو بھائی والا نے کابینہ کے 25ممبران اسمبلی کو وزیر کے عہدے کا حلف دلایا۔کرناٹک کابینہ میں جے ڈی ایس کے9اور کانگریس کے14ممبران اسمبلی شامل کیے گئے ہیں۔مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے واحدممبر اسمبلی این مہیش کے علاوہ واحد آزاد امیدوار کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔کرناٹک حکومت کی کابینہ میں توسیع کی خاص بات بی ایس پی کے ممبر اسمبلی کا وزیر بننا ہے کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ اترپردیش سے باہر کسی ریاست میں بی ایس پی کا کوئی ممبر اسمبلی وزیر بنا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی نے غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ کرکے شوہر کو نوکری سے نکلوادیا

شیئر: