Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ میں ٹونس ندی کی صفائی مہم کا آغاز

    لکھنؤ- -  - - ضلع مجسٹریٹ شیواکانت دویدی اور ایس پی روی شنکر چھوی کی قیادت میں ٹونس(تمسا) ندی کی صفائی مہم دوسرے دن راج گھاٹ پر صبح 6 بجے سےشروع کی گئی۔ ندی کی صفائی میں اہالیان شہر،ذمہ دار شخصیات، رضاکار تنظیمیں اور متعلقہ محکمہ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ بھارت رکشا دل اور نرنکاری چیری ٹیبل فاؤنڈیشن کی قیادت میں رضاکار تنظیموں کے کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ڈی ایم نے کہا کہ ہمیں عہد لینا ہوگا کہ ندی کی صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ، پالی تھین، کپڑا وغیرہ ندی میں نہیں ڈالیں گے ۔ اس کی صفائی کا خاص دھیان رکھیں گے۔ یہ ندی ہماری ہے،اسکی صفائی کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے ندی کی صفائی مہم میں حصہ لینے والے سبھی لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔
مزید پڑھیں:- - - -مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل

شیئر: