Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں کواڈری سائیکل ’’کیوٹ‘‘جلد متعارف

نئی دہلی۔۔۔۔بجاج آٹو کمپنی کی جانب سے کواڈری سائیکل ’’کیوٹ ‘‘جلد ہندوستان کی آٹو مارکیٹ میں تجارتی بنیادوں پر پیش کی جائیگی۔ وزرات شاہراہ و نقل و حمل نے اس کی منظوری دیدی ہے اور امکان ہے کہ اس سلسلے میں 9جون1918ء کو اعلامیہ جاری کریگی۔ کواڈری سائیکل ’’کیوٹ‘‘4وولٹ کی مائیکرو کار ہے جس کا وزن، طاقت اور رفتار کافی محدود ہے۔ دوسرے معنوں میں اسے آٹورکشہ کا 4پہیہ والا دوسرا ورژن کہہ سکتے ہیں۔
اس چھوٹی سی کار میں 4مسافربآسانی سفر کرسکتے ہیں۔واضح ہو کہ بجاج نے 2012ء میں آٹو ایکسپو میں اسے سب سے پہلے RE60کے طور پر پیش کیا تھا ۔بجاج کیوٹ میں 215سی سی کا پٹرول انجن نصب ہے جو13پی ایس پاور پیدا کرتا ہے۔کیوٹ فی لیٹر36کلومیٹر کی اوسط سے چلے گی۔رفتار کی آخری حد 70کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔بجاج کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سی این کٹ سے بھی لیس ہوگی۔اس میں موٹر سائیکل کی طرح 5اسپیڈ گیئر باکس ہیں ۔یہ سائز کے لحاظ سے ٹاٹا نینو کار سے بھی چھوٹی ہے۔ اس کی قیمت ڈیڑھ لاکھ سے 2لاکھ کے درمیان ہوگی۔حکومت کی منظوری کے بعد یہ ہندوستانی مارکیٹ کے علاوہ بیرون ممالک کے بازاروں میں بھی پیش کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -بیوی نے غیر اخلاقی تصاویر پوسٹ کرکے شوہر کو نوکری سے نکلوادیا

شیئر: