Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسام : انسانی اسمگلر گرفتار، 6بچے بازیاب

گوہاٹی۔۔۔۔آسام کے رانگیا ریلوے اسٹیشن پر انسانوں کی اسمگلنگ کرنیوالے اسمگلر کو ریلوے پروٹیکشن فورس ( آر پی ایف )نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 6بچے بازیاب کرالئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اسٹیشن کے سیکنڈ کلاس ویٹنگ روم کے باہر 5لڑکیاں اور ایک بچہ مشتبہ حالت میں بیٹھے ہوئے تھے اور قریب ہی اغوا کار روہیلا سومتاری بیٹھا ہوا تھا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اس سے پوچھ گچھ شروع کی تو انکشاف ہوا کہ یہ بچے سلاپاتھر ، دھیماجی کے رہنے والے ہیں اور روہیلاسومتاری انہیں مچھلی پیکنگ کرنے والی کمپنی میں کام کرنے کیلئے گجرات لے جارہا تھا۔ ان تما م بچوں کو ریلوے پولیس چوکی پہنچایا گیا جہاں ان کے والدین کو طلب کرکے بچے حوالے کئےجائیں گے ۔ پولیس نے اسمگلر کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔
مزید پڑھیں:- - - -’’اکمل الاخبار‘‘میں شائع ہونیوالی مرزا غالب کی وفات کی خبرکا انداز

شیئر: