Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی

 
ریوڈی جینرو: 5 مرتبہ کی عالمی چیمپیئن برازیلین فٹبال ٹیم کے کھلاڑی ڈینی ایلوز نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا ابتدائی میچ اتنا ہی اہم ہے جتنا فائنل۔ سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ برازیل اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں برازیلین فٹبالر نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری آئی ہے، اس وقت ہماری ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ورلڈ کپ کھیلنے والی کوئی بھی ٹیم آسان حریف نہیں ہوتی۔ سوئٹزرلینڈ کے خلاف بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابتدائی میچ بھی فائنل کی طرح اہم ہوتا ہے اسلئے ہماری کوشش ہو گی کہ سوئس فٹبال کو شکست دے کر میگا ایونٹ کا شاندار طریقے سے آغاز کریں۔

شیئر: