Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دیدی

 
 
کوالالمپور:ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 147 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کر دیا ۔ ندا ڈار نے 5 رنز دےکر 4 شکار کئے۔کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ملائیشیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا بڑا مجموعہ تشکیل دیا۔ کپتان بسمہ معروف نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے صرف 37 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ نداڈار نے 41 اور جویریہ خان نے 31 رنز بنائے۔ ملائیشیا کی جانب سے عینہ حمیزہ ہاشم، ساشا اعظمی اور زومیکا اعظمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں ندا ڈار کی تباہ کن بولنگ کی بدولت پوری ملائیشین ٹیم صرف 30 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ کپتان ونفریڈ درائے سنگم 11 کے علاوہ کوئی بلے باز د ہرا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ ندا ڈار نے 4 وکٹیں محض 5رنز دے کر حاصل کیں۔ ثناء میر، نشرہ سندھو اور جویریہ خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ ندا ڈار شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ پاکستان ٹیم کا 9 جون کو روایتی حریف ہندسے ٹاکرا ہوگا۔
 

شیئر: