Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ایشیا کپ : پاک و ہند 9جون کو آمنے سامنے

کوالالمپور:ایشین کرکٹ کونسل کے زیراہتمام ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 3 سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائیگا۔ایونٹ میں پاکستان ، ہند ، سری لنکا،بنگلہ دیش،تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ روایتی حریف پاک و ہند کی ویمنز ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کے دوران 9 جون کو مدمقابل ہوں گی۔ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 3جون کو کھیلے گی۔4 جون کوپاکستان ویمنز کا مقابلہ بنگلہ دیش اور 6 جون کو سری لنکا سے ہو گا۔بسمہ معروف اور ان کی ٹیم 7 جون کو میزبان ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد پاکستان کا میچ ہندوستانی ٹیم سے ہوگا ۔ ایشیا کپ کا فائنل 10 جون کو کھیلا جائے گا ۔

شیئر: