Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ہیلتھ سنٹرز عید کے دنوں میں بھی کھلے رہیں گے۔ محکمہ صحت

    جدہ- - - -  جدہ محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اسپتال کھلے رہیں گے۔ نئے مریضوں کو خوش آمدید کہا جائے گا جبکہ پہلے سے تاریخ لینے والے مریضوں کو مقررہ تاریخ پر اسپتال سے رجوع کرنا ہوگا۔ چھٹی کی وجہ سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق جدہ شہر کے اندر واقع السلیمانیہ اور ابحر الشمالیہ سنٹر 24گھنٹے کام کریں گے جبکہ ہائی وے ، الصفا، الحمراء، القرینیہ اور کلو14ہیلتھ سنٹرز صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کام کریں گے۔ جہاں تک ثول اور ذھبان ہیلتھ سنٹر کا تعلق ہے تو ان کے اوقات کار صبح 8بجے سے رات 11.30تک کے ہیں۔ امیر عبدالمجید ہیلتھ سنٹر روزانہ صبح 8بجے سے رات 12بجے تک کام کرے گا۔ المحجر ہیلتھ سنٹر صبح 10بجے سے رات 12بجے تک کھلا رہے گا۔ جدہ سے باہر رابغ ہیلتھ سنٹرز میں ڈیوٹی کے اوقات صبح 8بجے سے لے کر سہ پہر 4بجے تک رہیں گے البتہ حجر اور رابغ ہیلتھ سنٹر صبح 8بجے سے رات 12بجے تک کام کریں گے جبکہ اضم کمشنری میں الجائزہ، حقال اور سوق العین ہیلتھ سنٹرز صبح 8بجے سے رات 12بجے تک اور اللیث کمشنری کے ہیلتھ سنٹر صبح 8بجے سے سہ پہر 4بجے تک کام کریں گے۔ ان سارے ہیلتھ سنٹرز کو مطلوبہ عملہ ، طبی او رفنی لوازمات فراہم کر دیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - - - -حرمین ٹرین سے 800افراد سفر کر چکے ہیں
 
 

شیئر: