Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین فٹبال کپ 2019ءکا میزبان، امارات

منامہ: ایشین فٹبال کنفیڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی نے 2019ءمیں شیڈول ایشین کپ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپ دی۔ ایشین فٹبال کنفیڈریشن ایگزیکٹو کمیٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایران کو پیچھے چھوڑتے ہوئے میگا ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔ اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے میگا ایونٹ کی میزبانی ملنے پر متحدہ عرب امارات فٹبال ایسوسی ایشن حکام کو مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ وہ متحدہ میگا ایونٹ کا کامیاب اور یادگار انعقاد کر کے ہماری توقعات پر پورا اترے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایشین کپ کی میزبانی میرٹ کی بنیاد پر متحدہ عرب امارات کو دی گئی ہے جس میں ا سٹیڈیمز کی کنڈیشنز، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، ہوٹلز، ویزا پراسیس اور رہن سہن سمیت کئی دوسرے چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ 
 

شیئر: