Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹو وزراء دفاع کا امریکا اور جرمنی میں دو نئی کمانڈز قائم کرنے کا فیصلہ

برسلز ۔۔۔نیٹو کے سیکرٹری جنرل  جینزسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ  نیٹو ممالک کے وزراء دفاع نے امریکا اور جرمنی میں دو نئی کمانڈزقائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزارتی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے  جینزسٹولٹن برگ نے اعلان کیا بحر قیانوس  کے لئے نئی مشترکہ کمانڈ فورس کی بیس نارفولک امریکا اور اْلم جرمنی میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ  وزراء نیٹو کمانڈ کے ڈھانچے کے مطابق 1200 سے زائد اہلکاروں کے ذریعے نئی کمانڈ ز کے ڈھانچے کو مضبوط  کرنے کے لیے  متفق ہیں۔

شیئر: