Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑھتی عمر کی غذائی ضروریات‎

11 سے 18 سال کی عمر کے درمیان بہت سی ذہنی اور جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ۔ ہر عمر کا وہ حصہ ہے جب جسم بڑھ رہا ہوتا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ صحت بخش غذا کے انتخاب کو ممکن بنایا جائے ۔ فاسٹ فوڈ اور سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے گریز کیا جائے ۔ اکثر بچے صبح اسکول ، کالج جاتے وقت ناشتہ نہیں کرتے جس کے باعث وہ دن بھر کے لئے بہت سے غذائی اجزاء سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ ناشتہ نہ کرنا تمام دن تھکن اور چڑچڑے پن کا باعث بنتا ہے ۔ دن بھر کی غذائی ضروریات اور ضروری وٹامن اورمنرلز حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ صحت بخش غذائی اجزاء پر مشتمل بھرپور ناشتہ کیا جائے ۔ پھل اور سبزیاں تمام ضروری وٹامنز اور منرلز فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں ۔ وہ تمام اجزاء جن کی نوجوانوں کو ضرورت ہوتی ہے تازہ پھلو ں ،  سبزیوں ،  پھلیاں ،  دالیں  ، کھجوریں ،  کشمش اور انجیر وغیرہ سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ دن بھر میں کم ازکم چھ سے آٹھ گلاس پانی پینا بھی نہایت ضروری ہے ۔ وٹامن ڈی ، کیلشیم اور آئرن بڑھتی عمر کی اہم ضروریات میں سے ہیں لہذا ایسی خوراک کا انتخاب کریں جو ان اجزاءکی کمی کو پورا کر سکے ۔ مچھلی ، مرغی ، انڈے  ،گوشت  ، ہرے پتوں والی سبزیاں اور خشک میوے بڑی مقدار میں آئرن فراہم کرتے ہیں ۔ سورج وٹامن ڈی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی چکنائی والی مچھلی  ، گوشت  ، کلیجی ، انڈے کی زردی اور سیریلز سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ کیلشیم  ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کے لئے اہم ہے ۔ دودھ اور دودھ سے بنی غذائیں کیلشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ متوازن غذا کے استعمال کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے  کہ نوجوان ڈائٹنگ کا جنون اپنے سر سے اتار دیں ۔ ایسی غذا استعمال نہ کریں جن سے آپ وٹامنز اور منرلز سے محروم ہوجائیں ۔ صحت مند اور چا ق چوبند جسم   کے ساتھ ہی کامیاب اور پر لطف  زندگی گزاری جا سکتی ہے . 
 

شیئر: