Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی، ساما

ریاض۔۔۔۔سعودی مالیاتی ایجنسی ساما نے واضح کیا ہے کہ سعودی بینکوں کا سسٹم عمدہ ہے ، انفارمیشن سسٹم کو ہیک کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ساما نے اعلامیہ جاری کرکے توجہ دلائی کہ بلومبرگ کی یہ اطلاع کہ ساما کے سسٹم کو ہیک کیا گیا ، درست نہیں ۔ساما کا حفاظتی نظام موثر ہے ،24گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے اور ہیکرز کی دسترس سے قطعی طور پر محفوظ ہے۔

شیئر: