Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:پاکستان بدستور پہلی پوزیشن پر

  دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کی تازہ درجہ بندی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔ آسٹریلیا دوسری اور ہند تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ دیگر ٹیمیں بالترتیب نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کا ساتواں نمبر ہے۔ بنگلہ دیش کو 3ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد افغانستان کی ٹیم رینکنگ ٹیبل پر بنگلہ دیش اور سری لنکا سے اوپر آگئی ہے۔نئی رینکنگ کے مطابق بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر اپنی حاکمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ کولن منرو دوسرے، گلین میکسویل تیسرے، ایرون فنچ چوتھے اور ایون لوئیس پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر ہیں۔ بولنگ د رجہ بندی میں پاکستان کے عماد وسیم نویں اور محمد عامر 13 ویں پوزیشن پر ہیں۔ آل راونڈر میں میکسویل پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے، پاکستان کے شعیب ملک نویں اور محمد حفیظ 11ویں پوزیشن پر ہیں۔ ٹاپ بولرز کی فہرست کی خاص بات یہ ہے کہ10 میں سے 9 پوزیشن اسپنرز کے پاس ہیں۔ 

شیئر: