Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبض دورکرنے کیلئے آم کھائیں

نیویارک.... آپ کا پیٹ خراب رہتا ہے یا قبض رہتا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ روزانہ ایک آم کھالیں پیٹ درست کرنے کیلئے کسی دوا کی ضرورت نہیں رہیگی۔ ڈاکٹروں کاکہناہے کہ یہ پھل نظام ہضم کیلئے انتہائی مفید ہے۔انہوں نے بتایا کہ آم سے موثر طریقے سے پیٹ کے امراض سے نمٹا جاسکتا ہے۔ ہر پانچویں بالغ شخص کو نظام ہضم میں مسئلہ رہتا ہے او راسکا واحد حل یہ ہے کہ پھل اور خاص طور پر آم کھایا جائے۔4ہفتے کے جائزے کے دوران ایسے 36مردوں اور عورتو ں کا انتخاب کیا گیا جنہیں قبض رہا کرتا تھا۔ ان سب کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو تو روزانہ 300گرام آم کھلایا جاتا تھا جبکہ دوسرے گروپ کو ریشہ والے پھل دیئے جاتے تھے۔ جب مہینے کے آخر میںدیکھا گیا تو دونوں گروپوں کے قبض کا مسئلہ کم ہوگیا تھا لیکن جس گروپ کو آم کھلایا گیا وہ زیادہ ہشاش بشاش نظر آرہے تھے اورقبض بھی ختم ہوچکا تھا۔اس پھل کے نتیجے میں پیٹ میں سوزش تھی بھی کم ہوچکی تھی۔
 

شیئر: