Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول کی جانب سے 13جون کو دعوت افطار

نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی جانب سے صدارتی محل میں افطار کا انعقاد نہ کرنے کے فیصلے کے 2روز بعد کانگریس پارٹی کی جانب سے13جون کو دعوت افطار کا اعلان کیا گیاجس کی ذمہ داری پارٹی کے اقلیتی سیل کو سونپ دی گئی۔اقلیتی سیل کے چیئرمین ندیم جاوید نے بتایا کہ راہول گاندھی کے صدر بننے کے بعد پارٹی کی جانب سے پہلی مرتبہ افطار کا اہتمام تاج پیلس ہوٹل میں کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ 2015ء میں سونیا گاندھی نے دعوت افطار کا انعقاد کیا تھا۔دعوت افطار میں کانگریس کے رہنماؤں کے علاوہ اپوزیشن لیڈر بھی شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - -  -ہندوستانی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ

شیئر: