Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو فیملی میں اختلافات نہیں،تیج پرتاب کی وضاحت

پٹنہ۔۔۔۔راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے واضح کیا کہ ان کے خاندان میں کسی قسم کا کوئی آپسی اختلاف نہیں۔ ہفتے کوٹویٹرپر تیج پرتاپ نے بہار آرجے ڈی کے صدر رام چندر پوروے کو ہدف تنقید بنایا جس سے بہار کی سیاست گرما گئی۔تیج پرتاپ نے میڈیا کے سامنے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں البتہ پارٹی میں بعض سینیئر رہنمائوں کا کہنا ہے کہ آر جے ڈی کے صدر رام چندر پوروے پارٹی کے نوجوان کارکنوں پر توجہ نہیں دے رہے ۔واضح ہو کہ ہفتے کو تیج پرتاپ کے نام سے ٹویٹرپر تحریر کیا گیا کہ’’ میرا سوچنا ہے کہ ارجن کو ہستینا پور کی گدی پر بٹھاؤں اور خود دواریکا چلا جاؤں، اب کچھ ایک ’’چگلو‘‘کو کشٹھ ہے کہ کہیں میں کنگ میکر نہ بن جاؤں ‘‘اس ٹویٹ سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ ان کے اور تیجسوی کے بیچ تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - بہار میں طوفان، بارش، بجلی گرنے سے 27 افراد ہلاک ، 34 زخمی

شیئر: