Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے پیٹ سے 10کلو وزنی ٹیومر نکال دیا

    نئی دہلی-  - - -’’ میں خود کو  ہلکا پھلکا محسوس کررہا ہوں ‘‘۔ یہ جملہ راجستھان کے شہر بیکانیر کے اُس کاشتکار کا ہے جس کے پیٹ سے دہلی کے سری گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے 10گھنٹے کی سرجری کے بعد وزنی ٹیومر نکالا۔ڈاکٹروں نے اتنا بڑا ٹیومر نکالتے ہی اس کا وزن کیاتو10کلو وزنی اور 2 فٹ لمبا تھا ۔اس کیس کے چیف سرجن ڈاکٹر اوشانت ڈھیرنے کہا کہ ٹیومراتنا پھیل چکا تھا کہ پیٹ میں چیرا لگانا ممکن نہیں رہاتھالیکن ماہرسرجنوں کی ٹیم نے کسی دوسرے عضو یا خون سپلائی کرنیوالی کسی نس کو نقصان پہنچائے بغیرپیٹ کو کامیابی کے ساتھ کاٹا اور یہ ٹیومر نکالنے میں کامیاب ہو گئی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے خیال میں یہ جسم کے کسی حصہ سے نکالا گیا اب تک کا سب سے وزنی و لمبا چوڑا ٹیومر ہے۔ یہ کاشتکار ہر وقت خود کو غبارے کی طرح پھولا محسوس کرتا تھا۔وہ کھا بھی نہیں سکتا تھا جس کے باعث صرف 3 ماہ میں اس کاوزن10 کلو کم ہو گیا تھا۔وہ چت نہیں لیٹ سکتا تھا اور سانس لینے میں بھی اسے دقت ہوتی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -تلنگانہ میں 66کروڑ روپے کی افطار پارٹی؟

شیئر: