Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مگر مچھ کے پیٹ سے انسانی ہاتھ برآمد

فلوریڈا .... فلوریڈا میں ایک بڑے مگر مچھ کو کاٹا گیا تو اس کے پیٹ سے انسانی ہاتھ برآمد ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ صبح ہی ایک خاتون کو جو اپنے 2کتوں کے ساتھ ساحل پر موجود تھیں کھینچ کر پانی میں لے گیا تھا اور وہاں اسکی چیر پھاڑ کی تھی۔ اب تک خاتون کی باقیات نہیں ملی ہیں۔ مگر مچھ نے 2میں سے ایک کتے کو بھی کاٹ کھایا تھا۔ حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اس واقعہ کے بعد مگر مچھ کی تلاش شروع کردی تھی اور پھر اسے بیحد مشکل سے پکڑا تھا۔ خاتون کا کوٹ بھی ساحل سے مل گیا۔ ایک عینی شاہد نے امدادی کارکنوں کو اسی وقت فون کردیا تھا جب وہ خاتون کو کھینچ کر لیجارہا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی سائنسدانوں نے 600نوری سال دور سیارہ دریافت کرلیا

شیئر: