Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم گڑھ : گیس سلینڈرپھٹنے سے 6افراد ہلاک

اعظم گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے قصبہ رانی کی سرائے میں ایک تقریب کے دوران گیس سلینڈر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں شریک مہمانوں کیلئے گھر میں کھانا تیارکیا جارہا تھا کہ  گیس سلینڈر میں اچانک آگ لگ گئی اس سے قبل کے لوگ اسے بجھاتے وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور پورا گھر آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگیا ۔گ
ھر میں موجود لوگ مکان کے ایک کمرے میں جمع ہوگئے لیکن آگ اور کثیف دھوئیں کے باعث 4خواتین سمیت 8افراد بیہوش ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کردی اور مکان میں پھنسے افراد کو بڑی مشکل سے نکال کر ایمبولینس کے ذریعے ضلع اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران 4خواتین اور 2بچیوں کی موت ہوگئی ۔ ایک لڑکی اور 2افرادکی حالت نازک ہے۔ اس سانحہ سے علاقے  میں کہرام مچ گیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -جہیز کے لالچی نے خاتون کو زندہ جلا دیا

شیئر: