Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد شامی افغانستان کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے آوٹ

 
ممبئی:ہندوستانی فاسٹ بولر محمد شامی افغا نستا ن کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سے باہر ہو گئے۔وہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلور کی کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ کے دوران شامی کلیئر نہیں ہو سکے اور اب ان کی جگہ دہلی سے تعلق رکھنے والے بولر نودیپ سینی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔27سالہ محمد شامی کا پورا کیریئر فٹنس مسائل کا شکار رہا ہے اور موجودہ صورتحال کی وجہ سے ان کا دورہ انگلینڈ اور آسٹریلیا بھی خطرات سے دوچار ہے۔کیرالا سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن بھیفٹنس کا مشہور یو یو ٹیسٹ پاس نہیں کر پائے اور انہیں اے ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے ان کی جگہ اب ایشان کشن انگلینڈ جانے والے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ اس سے پہلے یووراج سنگھ ، سریش رائنا اور واشنگٹن سندر بھی یو یو ٹیسٹ میں نا کام ہو چکے ہیں جو اب ہندوستانی اسکواڈ میں کسی کھلاڑی کی شمولیت کا بنیادی پیمانہ بن چکا ہے۔

شیئر: