Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کا تعارفی افطار ڈنر

پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے دل میں سوراخ لئے پیدا ہوتے ہیں، 44 ہزار بچے مناسب علاج سے محروم رہ جاتے ہیں، مقررین
 ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض

    پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کی تعارفی تقریب مظہر حسین، جواد علی، رضوان احمد اور فیصل ناز نے ایک دعوت افطار کا اہتمام کیا۔ تقریب کا انعقاد’’ رکی العزاز‘‘ اور ’’پاکستان اوورسیز کمیونٹی‘‘ کے تعاون سے کیا گیا جس میں دمام اور الخبر میں مقیم معروف پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔     
    افطار میں مہمان خصوصی سینیٹر نگہت مرزا ،رکی العزاز کے جی ایم طارق بن ظفر اور الطویرقی کے سی ای او شرجیل اظہر نے بھی شرکت کی۔ نظامت کے فرائض حمزہ عباسی نے سر انجام دئیے۔
    تقریب کا باقاعدہ آغاز رمیز خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جبکہ رافہ زمان نے نعت رسول پیش کی۔ رکی کمپنی سے طارق بن ظفر نے ابتدائی کلمات ادا کیے جس میں انہوں نے سامعین کے سامنے تنظیم کا مختصر تعارف بیان کیا۔ سینیٹر نگہت مرزا نے گفتگو کرتے ہوئے تنظیم کے لئے نیک خواہشات کاا اظہار کیا اور تنظیم کے لئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اوورسز پاکستانیوں کو درپیش مسائل حل کروانے کے لئے تعاون کی یقین دہانی  بھی کرائی۔
     پاکستان سے فرحان احمد (CEO PCHF) اور ڈاکٹر سلمان شاہ ( نامور سرجن) نے بطور خاص اس دعوت افطار میں شرکت کی اور اس تنظیم کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا کے پاکستان میں ہر سال 50 ہزار بچے دل میں سوراخ لئے پیدا ہوتے ہیں۔ بدقسمتی سے ایسے دل کے مریض بچوں میں سے صرف 6 ہزار بچوں کو گورنمنٹ اور پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کی سہولت حاصل ہے۔ بقایا 44 ہزار بچے مناسب علاج سے محروم رہ جاتے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ فرحان احمد نے اپنے جیسے درد دل رکھنے والے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن کی لاہور میں 2012میں بنیاد رکھی ۔
    آخر میں فرحان احمد نے منتظمین اور مہمان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک مقصد کیلئے اس پر تکلّف دعوت افطار کا اہتمام کیا اور قومی ترانے سے دعوت کا اختتام ہوا۔

مزید پڑھیں:- - - - -کویت میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

 

 

 

 

شیئر: