Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز کیلئے پاکستانی فٹبالرز کا کیمپ ختم

لاہور: ایشین گیمز کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا ۔ کھلاڑی عید کیلئے گھروں کو روانہ ہو گئے۔ عید کے بعد20جون سے ایک اور کیمپ کا آغاز ہوگا ۔یاد رہے کہ پاکستانی فٹبال ٹیم 3 سال بعد انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کرنے والی ہے پہلے مرحلے میں اسے ایشین گیم کا چیلنج درپیش ہے۔ ایشیائی ایونٹ میں توقعات پر پورا اترنے کے لیے برازیلی کوچ جوز انٹونیو نوگیورا نے پاکستانی کوچز کے ساتھ مل کر کراچی میں ہونے والے چیلنج کپ کے میچز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر60 کھلاڑیوں کے لئے لاہور میں یہ کیمپ لگایا تھا۔ ان 60 کھلاڑیوں میں سے 21 کو ابتدائی مرحلے میں فارغ کر دیا گیا ۔ ماڈل ٹاون فٹبال اکیڈمی لاہور میں کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے ، 20 جون کو کھلاڑی پھرکیمپ میں دوبارہ رپورٹ کریں گے تاہم اب30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں حتمی اسکواڈ منتخب کیا جائے گا۔ جکارتہ میں 18 اگست سے 2 ستمبر تک ایشین گیمز میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کا اگلاامتحان ساف فٹبال چیمپیئن شپ میں ہوگا جو بنگلہ دیش میں 4 تا 15ستمبر تک کھیلی جائے گی، اس ایونٹ میں بنگلہ دیش سمیت بھوٹان، ہند، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ 

شیئر: