Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر لڑکی کی خود کشی کی وڈیو وائرل

کولکتہ۔۔۔۔سونار پور کے بائیدا پارہ کی رہنے والی18سالہ لڑکی موسمی مستری نے فیس بک پر لائیو خود کشی کرلی جس کا وڈیو وائرل ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اپنے دوست اریان سے ملاقات کے بعد گھر آئی ۔موسمی کی والدہ نے بتایا وہ خاموش تھی اور گھر میں کسی سے بات چیت نہیں کررہی تھی ۔موسمی کی ماں اسپتال میں ملازمہ ہے ۔ واقعہ کے دن وہ رات کی ڈیوٹی پر تھی ۔والد اور بھائی کے ڈیوٹی پر چلے جانے کے بعد  موسمی گھر میں اکیلی تھی اور اس نے گھر کا دروازہ بند کرکے چھت سے گلے میں پھندہ لگا کر خود کشی کرلی۔ماں نے صبح ڈیوٹی سے آنے کے بعد دروازہ کھٹکھٹایا لیکن جب نہیں کھلا تو کھڑکی سے جھانک کردیکھنے پر معلوم ہوا کہ موسمی نے خود کشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:- - - -سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت بہتر

شیئر: