Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگ گورا کرنے کے ٹوٹکے

ٹماٹر ، مولی ، کھیرا یا ککڑی کا رس ، عرق گلاب ، چند قطرے لیموں کا رس اور ایک ایک چائے کا چمچ مکھن اور ہلدی ملا کر چہرے پر لگائیں اور جب خشک ہو جائے تو نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ اس کے بعد تھوڑی سی گلیسرین اور عرق گلاب چہرے پر لگائیں ۔ اس سے جلد ملائم ، صاف اور چمکدار ہو جائے گی ۔
پانچ بادام رات میں بھگو کر ، صبح چھلکا اتار کر باریک پیس لیں ۔  اس میں تھوڑا سا عرق گلاب اور 5 قطرے چندن کا عطر ملالیں ۔ جہاں کہیں چہرے پر دھبے ہو روزانہ تین بار لگائیں اور جہاں گہرے دھبے ہوں وہاں زیادہ دیر لگا رہنے دیں ۔ 
ناریل کا پانی روزانہ چہرے پر دو بار لگانے سے چہرے کے داغ دھبے اور مہاسے دور ہوجاتے ہیں ۔
دو چمچ بیسن ، ایک چمچ گلیسرین ، آدھا چمچ پسا ہوا چندن ، آدھا چمچ ہلدی ، ایک چمچ عرق گلاب ، آدھا چمچ دودھ اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کرکے پیسٹ بنالیں ۔ اس بٹن کو چہرے پر ملیں اس سے آپ کے حسن میں اضافہ ہوگا ۔
کالے تل اور ہلدی چوتھائی چمچ لے کر گرم دودھ کے ساتھ پیس لیں اور چہرے پر لگائیں اس سے چھائیاں دور ہوجاتی ہیں ۔
چنے کے آٹے میں ارنڈ کا تیل ملا کر چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھ سے رگڑ لیں ۔ چھائیاں دور اور چہرہ خوبصورت ہو جائے گا ۔ 

شیئر: