Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہ زوروں کے ہاتھوں دلتوں کے مکان میں آتشزنی

پرتاپ گڑھ۔۔۔۔اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ کے موضع رام پور میں گزشتہ شب شہ زوروں نے دلت خاندان پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور 3مکانات، موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کو نذر آتش کردیا۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او گیا پرسا د شکلا نے پولیس دستے کے ساتھ موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کیا۔ گیاپرساد نے بتایا کہ علاقے کا دبنگ سنجیو سنگھ نے اپنے درجنوں حامیوں کے ہمراہ گاؤ ں میں آباد دلت دکھ چھوری ، تیرتھ راج اور رام دیو کوری کے گھروں پر حملہ کرکے انہیں زدو کوب کیا اور گھروں میں آگ لگا دی جس سے تمام سامان جلکر راکھ ہوگیا۔دلت خاندان کی شکایت پر سنجیو سنگھ سمیت دیگر 5شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ دیگر نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف دلت ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - -  -یوپی: بس الٹنے سے بھیانک حادثہ،17مسافرہلاک

شیئر: