Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مالیاتی منڈی نے پہلا وقف فنڈ جاری کردیا

بدھ 13جون 2018ءکو مملکت سے شائع ہونےوالے اخبار ” عکاظ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسوڈانی صدر عمر البشیر کو قصر الصفا میں آمد پر خوش آمدید کہہ کر روایتی عرب قہوہ سے تواضع کیا۔
٭ آرامکو نے ہندوستان اور چین میں اربوں ڈالر کے سرمائے سے آئل ریفائنریوں کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا عندیہ دیدیا
٭ خالی پلاٹس سے 45فیصد ٹیکس وصول کرلئے گئے، باخبر ذرائع
٭ سعودی مالیاتی منڈی نے پہلا وقف فنڈ جاری کردیا
٭ آتشبازی پر پابندی لگائی جائے، بچے متاثر اور معذورہورہے ہیں، سعودی وزیر صحت
٭ اسکولوں میں غیر اخلاقی چھیڑ چھاڑ پر مقرر سزائیں موثر کرنے کا مطالبہ
٭ موبایلی کے 8ممبران پر 3.1ملین ریال کے جرمانے
٭ الحدیدہ کے معرکے میں حوثیوں کو آخری انتباہ، عرب اتحادیوں نے زبردست کمک پہنچا دی
٭ امریکہ اور شمالی کوریا کی سربراہ کانفرنس، پرجوش مصافحہ، عہد و پیمان کے بغیرکانفرنس اختتام پذیر
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: