Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درخت سے اڑ کر مالک کی انگلی پربیٹھنے والے پرندے کی وڈیو وائرل

ڈربی شائر.....  جنگلی حیات کی تصاویر اتارنے والے  ایک فوٹو گرافر نے ایک ایسے پرندے کی تصاویر اتاری ہیں جو اپنے مالک سے اتنا گھل مل گیا ہے کہ وہ درخت سے اڑ کر سیدھے مالک کی انگلی پر آکر بیٹھ جاتا ہے۔ وہاں  وہ اپنا دانہ کھاتا ہے او رپھر اڑ جاتا ہے لیکن جب بھی مالک انگلی اس کی طرف بڑھاتا ہے تو وہ فوری یہ سمجھ کر انگلی پر آکر بیٹھ جاتا ہے کہ شاید کچھ دانے مزید کھانے کو ملیں گے۔ فوٹو گرافر نے اس کی ساری وڈیو یو ٹیوب پر ڈالدی ہے جس  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پرندہ نہ صرف مالک کی انگلی بلکہ اس کی تمام چیزوں کی پہچان اچھی طرح سے کرتا ہے۔ یہ پچھلے 3برسوں سے اسی گارڈن میں رہ رہا ہے جہاں اس کا مالک رہتا ہے جو اسے روزانہ ہی پیٹ بھرکر دانہ دنکا ڈالتا ہے۔ فوٹو گرافر کا کہناہے کہ ایسا پرندہ 10لاکھ میں سے کوئی ایک ہوگا جو اپنے  مالک سے اتنا ہلا ہوا ہے۔ یہی نہیں مالک جو چیز بھی ہاتھ میں پکڑ کر اسے دکھاتا ہے وہ اسی پر آکر بیٹھتا ہے خاص طور پر ایک ڈبہ اسے بیحد پسند ہے وہ کھانے کی تلاش میں اسی ڈبے پر آتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونیوالی خاتون کی نعش برآمد

شیئر: