Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرو مودی نےپاسپورٹ منسوخ ہونے کے باوجود 3 ممالک کا سفرکیا؟

نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے 24 فروری کونیرو مودی کا پاسپورٹ منسوخ کئے جانے کے باوجود 3 ممالک کا 4 مرتبہ سفر کر چکاہے جس کی بھنک تک حکومت کو نہیں لگی۔ 5 جون کو ہندوستانی ایجنسیوں کو تحریرکردہ خط میں انٹرپول نے یہ اطلاع دی۔ اس کے مطابق  نیرو مودی نے 15 مارچ، 28 مارچ، 30 مارچ اور 31 مارچ کو ہندوستانی پاسپورٹ پر امریکہ، برطانیہ اور ہانگ کانگ کا سفر کیا۔اس دوران سی بی آئی نے نیرو مودی اور میہل چوکسی کے ساتھ نیرو مودی کے بھائی نشال اور اس کی کمپنی کے ایک ایگزیکٹیو سبھاش پرب کے خلاف انٹرپول سے ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔نیرو مودی اور میہل چوکسی کے خلاف جنوری میں سرکاری بینک پی این بی کے ساتھ 13،500 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ گھپلہ سامنے آنے کے بعد نیرو مودی اور اس کا ماموں میہل چوکسی جنوری کے مہینے میں ہی ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
مزیدپڑھیں:- - - -یوپی میں گردوغبار کا طوفان، 10افراد ہلاک

شیئر: