’کدانہ‘ رمضان کے دوران ٹرانسپورٹ سروس سے 7.1 ملین زائرین نے فائدہ اٹھایا
زائرین کو مسجد الحرام آمد ورفت کی سہولت فراہم کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
کدانہ ڈیولپمنٹ اینڈ انویسٹمنٹ کمپنی کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کا ایگزیکٹیو ونگ ہے، رمضان کے دوران آپریشنل، انسانی اور ثقافتی خدمات کا ایک مربوط نظام فراہم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق رمضان کے دوران کدانہ کی ٹرانسپورٹیشن خدمات سے 7.1 ملین زائرین مستفیض ہوئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں کدانہ سٹیشن سے مسجد الحرام کے لیے 260 بسوں نے ایک لاکھ 33 ہزار سے زائد ٹرپس کے ذریعے زائرین کو مسجد الحرام آمد ورفت کی سہولت فراہم کی گئی۔
کدانہ سٹینشن پر رمضان المبارک کے دوران مختلف نوعیت کی دیگر بھی خدمات فراہم کی گئیں جن میں فلاحی تنظیم حفاوہ کے تعاون سے 5 لاکھ 58 ہزار افطارپیکٹس کی تقسیم شامل ہے۔
جبکہ کدانہ ٹریک پر مسجد الحرام وقف کی جانب سے 4 لاکھ 70 ہزار افطاری پیکٹس تقسیم کیے گئے۔ مناسک فلاحی ادارے کے تعاون سے جائے نماز کا اہتمام کیا گیا۔
کدانہ کی جانب سے ثقافتی، تفریحی اور آگاہی پروگرام بھی پیش کیے گئے، جن میں کدانہ ٹریل، عین زبیدہ کی جانب اور جمرات پل کی نمائش شامل تھے جس سے 19 ہزار سے زیادہ زائرین مستفیض ہوئے۔
واضح رہے ’مسارکدانہ‘ (کدانہ ٹریک) وزیٹرز کو واکنگ اور آرام کرنے کے لیے بہترین مقام فراہم کرتا ہے جہاں جمرات پل اور رمی جمرہ ( حج میں شیطان کو کنکریاں مارنے) کے بارے میں بھی اہم معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔
