ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کشمیری چوڑیوں کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ عیدالفطر کے موقع پر کراچی کی معروف مارکیٹوں میں چوڑیوں کی دکانیں رنگ برنگی کشمیری چوڑیوں سے سجی ہوئی تھیں ۔ دکانداروں کے مطابق اس سال خاص طور پر روایتی کشمیری ڈیزائن اور ہاتھ سے تیار کی گئی چوڑیوں کی مانگ زیادہ رہی ہے۔ مزید دیکھیے زین علی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں