Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کی روک تھام کیلئے کارروائی

   پاکستان اپنی قومی پالےسی ، قانونی اختےارات ، بےن الااقوامی فرائض اوراندرونی ماحول کے مطابق قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر منشےات اور ممنوعہ کےمےائی مواد کی اسمگلنگ کے خلاف برسرپےکارہے۔اے اےن اےف منشےات کی روک تھام کے لئے پاکستان کا منفردادارہ ہے، اور اس ضمن مےں موجودہ بےن الااقوامی سطح کے آپرےشن کے دوسرے مرحلے کی نگرانی کررہا ہے، جس کا مقصداپنی اپنی رےاستی سرحدوں مےں ممنوعہ کےمےائی مواد خصوصا ًاےسےٹک اےن ہائےڈرائڈ،اےسےٹائل کلورائےڈ،اےسےٹک اےسڈاورامونےم کلورائےڈکی اسمگلنگ کی روک تھام کو ےقےنی بناناہے۔
موجودہ آپرےشن پاکستان، افغانستان،اےران،قازقستان،کرغیزستان ،، تاجکستان، ترکمانستان اورازبکستان کی رےاستی حدودمےں جاری ہے، جسے انٹرنےشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ(آئی این سی بی)اوراقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے انسداد منشےات وجرائم(یو این او ڈی سی ) کاتعاون حاصل ہے۔پاکستان کی رےاستی حدود مےں اس آپرےشن کاآغاز19فروری 2018کوکےاگےا جو28 فروری 2018 ءتک مکمل کےاجائے گا۔ آپرےشن کے دوران سرحدی داخلی وخارجی راستوں، مرکزی شاہراہوں، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں، ڈرائی پورٹس اور بڑے رےلوے اسٹےشنوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے اور بھاری نقل وحمل پرکڑی نظررکھی جارہی ہے۔مذکورہ آپرےشن کا پہلامرحلہ انٹرنےشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈکے تعاون سے اکتوبر2014 ءمےں مکمل کےاگےا تھا۔پاکستان کے قانون نافذکرنے والے تمام ادارے اے اےن اےف کی کمان مےں اس بےن الااقوامی فرض کی تکمےل کو ےقےنی بنانے کے لئے والہانہ عزم کے ساتھ مصروف عمل ہےں۔آپرےشن مےں شرےک ممالک کے قانون نافذکرنے والے اداروں کے مابےن خفےہ معلومات کا تبادلہ اور بےن الااقوامی رفقاءکا تعاون ممنوعہ کےمےائی مواد کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے سب سے موثرذرےعہ ہے۔
 
 

شیئر: