مصر ی ٹیم کو آخری منٹ نے دھوکہ دے دیا
ماسکو: مصراور اورگوائے کا کانٹے دار مقابلہ ختم ہوگیا۔ میچ کے آخری منٹ نے مصر کو دھوکہ دے دیا اور میچ اورگوائے کے حق میں 1-0سے ختم ہوگیا۔میچ کے پہلے ہاف میں مصری ٹیم نے بہترین کارکردگی پیش کی جبکہ دوسرے ہاف میں اپنے معیار کو برقرار رکھا۔ مصری گول کیپر نے اورگوائے کی متعدد کوششوں کو اپنی مہارت سے ناکام بنادیا تاہم میچ کے آخری منٹ میں مصری کھلاڑی کی غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اورگوائے نے گول کردیا اور میچ کو اس کے حق میں ختم ہوا۔